ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں آج یوم سوگ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر آج پاکستان میں بھی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی شہادت کے تناظر میں آج بروز یوم سوگ منانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔
حکومت پنجاب اور سندھ نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں سمیت اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔
صدر آصف زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا اور پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ المناک نقصان پر پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے ایران سے افسوس اور اظہار تعزیت کرتا ہوں، ابراہیم رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کو خاص مقام دیتے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button