Archive

معروف بھارتی اداکارو ماڈل کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

ساحل خان نے اپنی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا

معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے حال ہی میں اسلام قبول کر لیا ہے۔ دبئی میں مقیم بھارتی اداکار اور ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہو چکی ہیں۔

ساحل خان نے اپنی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی دعا کی کہ اللہ ان کی عبادات اور دعاؤں کو قبول کرے اور انہیں اپنی رہنمائی دے۔

اس اعلان کے بعد ساحل خان کے مداحوں کی جانب سے ان کی اہلیہ کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل تصویر سے شہرت ملی مگر شدید تنقید کا سامنا رہا، یشما گل

تصاویر میں ساحل خان کی اہلیہ میلنا کے علاوہ ایک اور چیز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ وہ تھی ساحل خان کی کلائی پر بندھی ہوئی قیمتی اور محدود ایڈیشن کی گھڑی۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 4 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

ایک اور پوسٹ میں ساحل خان نے اس گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ گھڑی خرید لی ہے، جو کہ ایک ڈیم واچ ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button