بچوں کی موجیں ختم، تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں سکول دوبارہ کھل گئے
سرد موسم کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل: نئی ٹائمنگ کا نفاذ
لاہور: بچوں کی موجیں ختم، پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد پیر سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا۔ محکمہ تعلیم نے حالیہ شدید سردی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکول اب صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے دن تدریسی عمل صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا تیسرا دور ممکنہ طور پر آخری ہو سکتا ہے، شوکت یوسفزئی
مزید برآں، سرد موسم کے پیش نظر خصوصی طلبہ کے لیے یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک مؤثر رہے گی، تاکہ طلبہ موسم کی شدت کے دوران آسانی سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات طلبہ کی سہولت اور سرد موسم کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ والدین اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان نئے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔