Archive

پی ایس ایل 10 ڈرافٹ: غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

پلاٹینیم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین و دیگر شامل ہیں

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز سامنے آ گئیں ہیں۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو متوقع ہے اور ابتدائی طور پر اسے گوادر میں کرانے کا منصوبہ تھا، تاہم لاجسٹک مسائل کے پیش نظر اب یہ لاہور میں منعقد کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز بھی سامنے آئی ہیں۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، سری لنکا کے کوشال مینڈس، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلے، زیک کرالی، جیسن رائے اور ایلیکس ہیلز سمیت 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو 25 جنوری تک مکمل کرنے کا حکم

پلاٹینیم کیٹیگری میں 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف اس کیٹیگری میں منتخب ہونے کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑی پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں بھی دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہیں، جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button