Archive

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے

کراچی : پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔

مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ انہوں نے مارول کی مشہور ٹی وی سیریز ‘مس مارول، میں عائشہ کا یادگار کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں 2019 میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مہوش حیات نے اپنے فنی سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2010 میں ڈرامہ سیریل ‘ماں جلی، کے ذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی: تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے ڈراموں کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button