Archive
Trending

مسلسل عدم پیشی پر عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 21 جنوری مقرر کر دی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مسلسل غیر حاضری پر ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نہ مقدمے کے تفتیشی افسر پیش ہوئے اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کے وکیل، راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ۔ اس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ملزم حاضر ہوا اور نہ ہی اس کا وکیل۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ریسٹورنٹ پر حملہ، عملے پر تشدد

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 21 جنوری مقرر کر دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے علاقے میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button