لائف سٹائل

پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا نہایت آسان ہے،حریم شاہ

معاشرے میں موجود اس دوہرے معیار نے خواتین کو مشکل حالات کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں پاکستانی مردوں کی کمزوریوں پر کھل کر بات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا نہایت آسان ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا نہایت آسان ہے، کیونکہ وہ جلدی اپنی خواہشات کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

میزبان نے جب ان سے اس بیان کی وضاحت مانگی تو حریم نے کہا کہ پاکستانی مردوں کے بیوقوف بننے کی سب سے بڑی وجہ ان کی اپنی خواہشات ہیں۔ ان کے مطابق، ہر مرد ایسا نہیں ہوتا، مگر خواہشات کے غلام مرد خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین، بچوں، اور حتیٰ کہ شادی شدہ عورتوں کو بھی ہدف بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے وارننگ: یہ پانچ غلطیاں نہ کریں

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ایسے مرد عورتوں پر تشدد کرتے ہیں، ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، اور اپنی بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ تاہم، اگر کوئی عورت غلطی کرے تو اسے نہ صرف ذلیل کیا جاتا ہے بلکہ وہ اپنی عزت کھو بیٹھتی ہے اور معاشرے میں پستی کا شکار ہو جاتی ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں موجود اس دوہرے معیار نے خواتین کو مشکل حالات کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ مردوں کے لیے ان کے رویے کا کوئی جوابدہ نظام موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button