وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان
کراچی: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے جو اقدامات کیے ان کی باقاعدہ تحقیقات ہوں گی، پی ڈی ایم کی کوششوں سے نگران حکومت کو طوالت ملی، نگران حکومت کی بھرتیوں، مالی اقدامات اور بجٹ پاس کرنے کے معاملات پر کمیٹیاں بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسمبلی پہنچ گئے جہاں حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگران حکومت نے جو اقدامات کیے ان کی باقاعدہ تحقیقات ہوں گی سیاسی جماعتوں نے آئینی شکنی کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کیا، پی ڈی ایم کی کوششوں سے نگران حکومت کو طوالت ملی، نگران حکومت کی بھرتیوں، مالی اقدامات اور بجٹ پاس کرنے کے معاملات پر کمیٹیاں بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں سیاسی جماعتیں انتخابات پر خاموش تھیں، اپوزیشن نے بجٹ بحث میں الزامات اپنے آپ پر لگائے ہیں، ہماری 9 سال میں کارکردگی کیا رہی ؟ خیبر پختونخوا میں ہماری اکثریت دیکھ لیں، ہمارا منیڈہٹ چوری ہوا حلقے ضرور کھلیں گیں، ہم اپنے حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔
علی امین نے کہا کہ 3 سو ارب روپے وفاق نے ہمیں کم دیے، آئی ایم ایف کی شرائط ہیں جس کے تحت 30 جون تک 96 ارب روپے پورا کرکے دوں گا، یہ بتائیں کیا سندھ اور پنجاب اپنا ذمہ داری پوری کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام نے قربانیاں دیں، قبائلی عوام نے جان مال کی قربانی دی، وفاق آج بھی قبائلی عوام کو حق نہیں دے رہا، پاکستان کے لیے قربانی ہم دے رہے پیں اور یم ہی دیں گے۔