چین: والد نے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی کرلی

چینی افسر کی چوتھی شادی: بیٹے کی سابقہ منگیتر نئی سوتیلی ماں بن گئیں

چین میں ایک حیرت انگیز اور متنازعہ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک والد نے اپنے ہی بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین، 68 سالہ لیو لیانگ نے اپنے بیٹے کو یہ کہہ کر منگیتر سے علیحدگی پر مجبور کیا کہ وہ لڑکی ان کے خاندانی پس منظر کے لیے مناسب نہیں۔ بیٹے نے والد کی بات مان کر منگیتر سے رشتہ ختم کرلیا، لیکن بعد میں اسے علم ہوا کہ اس کے والد نے اسی لڑکی سے شادی کرلی ہے۔

63 سالہ لیو لیانگ نے اپنی زندگی میں چار شادیاں کیں۔ پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد انہوں نے دو مرتبہ کم عمر خواتین سے شادیاں کیں اور چوتھی شادی اپنے ہی بیٹے کی منگیتر سے کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال: مدرسے میں بچے سے زیادتی ِ،ملزم گرفتار

یہ صورتحال اس وقت شروع ہوئی جب لیو لیانگ نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ سے پہلی ملاقات کی۔ انہوں نے لڑکی کو ناپسند کرتے ہوئے بیٹے کو اس سے دور ہونے کا مشورہ دیا۔ بیٹے نے والد کی بات مان لی اور لڑکی سے تعلق ختم کردیا۔

چھ ماہ بعد بیٹے کو پتہ چلا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی سوتیلی ماں بن چکی ہے۔ یہ خبر بیٹے کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی اور وہ شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگیا۔

دوسری جانب لیو لیانگ کی یہ چوتھی شادی بھی ان کے لیے مشکلات لے آئی۔ بدعنوانی اور رشوت کے الزامات کے تحت عدالت نے انہیں سخت سزا سنا دی۔

 

 

Exit mobile version