ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1,200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی 14 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 2,628 ڈالر کا ہوگیا۔

Exit mobile version