پاکستان

صدر اور وزیراعظم کے قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس پر خصوصی پیغامات

قائداعظم کی جدوجہد نے تاریخ کا دھارا بدلا: صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش اور کرسمس 2024 کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات جاری کیے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور انتھک جدوجہد سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ ان کی قیادت کے باعث مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست نصیب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم انصاف اور خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کے لیے مزید محنت درکار ہے۔ قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ بابائے قوم نے ناممکن کو ممکن بنا کر تاریخ رقم کی۔ ان کی مسلسل محنت اور غیر متزلزل عزم کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم اتحاد، انصاف اور مساوات کے اصولوں پر یقین رکھتے تھے۔ آج ہمیں ان کے اصولوں کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم قائداعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کرسمس 2024 کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button