بزنس

پاکستان کے اہم شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ماہ ٹیکسائل اور لیدر کی برآمدات 10 فیصد جبکہ ایگرو اور فوڈ سیکٹر کی برآمدات 4 فیصد بڑھیں

لاہور: پاکستان کے تمام اہم شعبوں کی برآمدات میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹیکسائل اور لیدر کی برآمدات 10 فیصد جبکہ ایگرو اور فوڈ سیکٹر کی برآمدات 4 فیصد بڑھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نومبر میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر میٹلز اور جیمز کی برآمدات 19 فیصد بڑھیں۔

نومبر میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارماسیوٹیکل کی برآمدات 13 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نومبر میں ٹیکسائل اور لیدر کی برآمدات ایک ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر کی برآمدات 80 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 20 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ میٹلز اینڈ جیمز کی برآمدات کا حجم 11 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button