Archive

سعودی ولی عہد کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں عراق کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے اہم ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی حالات میں ہونے والی پیش رفت اور خطے میں سلامتی و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان بھی شریک تھے۔

عراقی وفد کی جانب سے انٹیلی جنس سروس کے انڈر سیکرٹری جناب وقاص محمد حسین نے اس ملاقات میں شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button