بزنس

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

جمعرات کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی ہوئی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 2621 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جمعرات کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 273300 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 234311 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3350 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42.87 روپے اضافہ ہو کر 2872.08 روپے ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button