یہ میری دوسری شادی ہے، اہلیہ فیصل قریشی
فیصل قریشی اور ثنا فیصل کے اپنی شادی کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات
سینئر اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل نے حالیہ انکشاف میں بتایا کہ دونوں کی یہ دوسری شادی ہے اور اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔
فیصل قریشی نے اپنے اہلیہ ثنا فیصل کا پوڈکاسٹ کیا، جس میں ثنا نے اپنی اور اپنے شوہر کی ذاتی زندگی کے بارے میں شائقین کو کچھ حیران کن باتیں بتائیں۔
پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ثنا کی پہلی شادی سے پہلے ہی ان پر فدا تھے، مگر ثنا نے انہیں نظر انداز کیا اور دوسری جگہ شادی کر لی۔ اداکار نے مزید بتایا کہ جب انہیں یہ خبر ملی کہ ثنا کی طلاق ہو چکی ہے، تو انہوں نے دوبارہ ان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی، مگر ثنا نے پھر بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔
فیصل قریشی کے مطابق انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ثنا سے شادی کے لیے ان کے والد سے براہ راست بات کی۔ اس کے بعد ثنا کی خالہ نے ان کی مدد کی اور دونوں کے رشتہ طے کرنے میں معاونت فراہم کی۔
ثنا فیصل نے بتایا کہ جب ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی، تو لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے فیصل قریشی کی وجہ سے پہلے شوہر سے طلاق لی۔ تاہم، ثنا نے وضاحت دی کہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔
ثنا نے کہا کہ جب ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تو عدت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی فیصل قریشی نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خالہ نے فیصل سے ان کی شادی کی تیاری کی اور عدت کے ختم ہوتے ہی ان کی شادی ہوئی۔
ثنا فیصل نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد فیصل قریشی نے ان کے گھر والوں کو کہا تھا کہ ابھی صرف نکاح کیا جائے گا، لیکن نکاح کے بعد وہ انہیں رخصت کر کے اپنے گھر لے آئے۔
ثنا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ان کی اور فیصل قریشی کی یہ دوسری شادی ہے، اور دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کے وقت تمام حقائق بتا دیے تھے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کی اور ثنا کی شادی 2010 میں ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں: بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی۔ فیصل قریشی کی پہلی اہلیہ سے بیٹی حنیش قریشی بھی ہے، جو خود شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، جبکہ ثنا فیصل کی پہلی شادی سے کوئی اولاد نہیں ہے۔