بزنس
ٹرینڈنگ

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 33 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدہ طے

پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے اس معاہدے پر دستخط کیے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان 33 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کا مقصد سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر اس نظام کو وسعت دینا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اس قرض کا مقصد "انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام” کے تحت غریب اور کمزور طبقوں کی مدد کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی، اور ان خاندانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے لیے معاونت دی جائے گی۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے اس پروگرام کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، اور خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی میں بھی بہتری آئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button