صحت

اسٹرابیری: سردیوں کی سوغات اور صحت کے حیرت انگیز فوائد

اسٹرابیری کا جادو: جلد نکھارنے اور دل کی صحت کے لیے بہترین پھل

اسٹرابیری ایک دلکش اور مزیدار پھل ہے جو سردیوں کے موسم کی خاص سوغات سمجھی جاتی ہے۔ یہ صحت بخش وٹامنز، معدنیات، فائبر اور دیگر اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش سے بچانے والی خصوصیات کا خزانہ بھی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ

سٹرابیری وٹامن سی کی زیادہ مقدار کے باعث ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ کا ذریعہ ہے۔ یہ جسم میں موجود مضر ریڈیکلز سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جو خلیات کو نقصان پہنچانے والے عوامل کو کم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ سوزش کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ

اسٹرابیری میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق، اسٹرابیری کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے اور اس میں موجود فائبر کی بدولت کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے

وٹامن سی کی وافر مقدار کی وجہ سے اسٹرابیری مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ اس کا روزانہ استعمال موسمی بیماریوں جیسے نزلہ و زکام اور دیگر انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

جلد کی دلکشی بڑھائے

اسٹرابیری نہ صرف جلد کی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ چہرے کی رنگت نکھارنے اور جلد کی سوزش یا خارش سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

ذیابیطس کے خلاف مددگار

اسٹرابیری میں پولی فینولز نامی مرکبات موجود ہیں جو صحت مند افراد میں انسولین کی حساسیت کو بہتر کرتے ہیں، اس سے خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گلوکوز کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button