Archive
Trending

بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

ملاقات کے دوران بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر گورنر بلوچستان نے وزیراعطم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کے پیکیج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button