غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی،امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسے وقت میں جب جنگ بندی کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور اسرائیل کے جنوبی شہر رفاح پر حملے جاری ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امن کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم حماس پر عائد ہوتی ہے۔
جیک سلیوان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل معصوم شہریوں کے تحفظ اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے اور کرنے چاہئیں۔ ہم نہیں مانتے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن حماس کو شکست ہوتے دیکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں احساس ہوا کہ فلسطینی شہری ’جہنم‘ میں ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن رفاح پر حملے روکنے کے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر ریپبلکنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں