فضائی آلودگی سے پھیلنے والوں بیماریوں سے بچاؤکیلئے آسان گھریلو نسخہ

ادرک، کینو اور آملہ جیسے قدرتی اجزاء فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف نہایت مؤثر ہیں

فضائی آلودگی سے پھیلنے والوں بیماریوں سے بچاؤکیلئے آسان گھریلو نسخہ

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث انسانی صحت پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں، خاص طور پر پاکستان کے بڑے شہر اس آلودگی سے زیادہ متاثر ہیں۔

فضائی آلودگی کے نتیجے میں سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں، جس کے علاج کے لیے مہنگی ادویات کا استعمال لوگوں کی مجبوری بن چکا ہے۔ تاہم، کسی بھی بیماری سے مؤثر انداز میں لڑنے کے لیے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہونا ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ادرک، کینو اور آملہ جیسے قدرتی اجزاء فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف نہایت مؤثر ہیں۔ ان ماہرین نے ایک آسان گھریلو نسخہ تجویز کیا ہے جو نہ صرف فائدہ مند ہے بلکہ بنانے میں بھی آسان ہے۔

ماہرین کے مطابق ادرک کے ایک بڑے ٹکڑے، 4 آملوں اور ایک بڑے کینو کو ملا کر ایک پیسٹ تیار کریں اور اسے آئس کیوبز کی شکل میں فریز کر لیں۔ روزانہ ایک آئس کیوب نکال کر گرم پانی کے ایک کپ میں گھول کر پی لیں۔ یہ نسخہ آپ کو فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version