Archive

اینٹی اسموگ پلان: گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا

لاہور:پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور اینٹی اسموگ پلان کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی گاڑی، چاہے چھوٹی ہو یا بڑی، فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے معائنہ کروا کر تصدیق نامہ حاصل کرنے کی پابند ہوگی۔

حکومت نے تمام گاڑیوں کے معائنے کے لیے 30 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام وزارتوں، ان کے ذیلی محکموں، اور ان کے زیرِ استعمال گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا جائے۔

یہ اقدام اینٹی اسموگ پلان کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا اور ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button