انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث 28افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ ملک کے مغربی صوبے سماٹرا کی آگم ریجنسی میں آنے والے سیلاب سے پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام بھی ساتھ کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ گیارہ لاشیں کینڈوانگ ضلع اور چار دیگر سانگئی پوا ضلع میں ملی ہیں۔زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ سیلاب نے لوگوں کو بہا لیا اور 100 سے زائد مکانات اور عمارتیں ڈوب گئیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں کینڈوانگ سے 11 لاشیں نکال لی تھیں اور پڑوسی گاؤں سونگائی پوا میں چار دیگر لاشیں نکال لی تھیں۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے کم از کم سات دیہاتی زخمی ہوئے اور امدادی کارکن دیگر ممکنہ متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ 60 افراد عارضی سرکاری پناہ گاہوں میں ہیں۔