Archive

بلوچستان :دکی میں ژالہ باری کے نیا ریکارڈ، سردی کی شدت میں اضافہ

دکی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اس ژالہ باری سے سولر پلیٹس اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے باعث علاقے میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

دکی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اس ژالہ باری سے سولر پلیٹس اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ رہائشیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف وادی نیلم کے معروف سیاحتی مقامات اڑنگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی، جو سیاحوں کے لیے ایک خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی لہر برقرار ہے، جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پاکستان میں سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی 3 اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button