بزنس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

ابتدائی ٹریڈنگ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 361 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ابتدائی ٹریڈنگ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کاروبار کے دوران اچانک منفی رجحان نمودار ہوا۔ مندی کے باعث انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 3 ہزار 645 پوائنٹس پر آ گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر 1917 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو کہ ایک اہم سنگ میل تھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button