ٹیکنالوجی

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز متاثر، صارفین مشکلات کا شکار

واٹس ایپ، فیس بُک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی معطلی یا سست روی کا شکار ہیں

اسلام آباد:ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کارکردگی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام، اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی معطلی یا سست روی کا شکار ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز کی غیر مستحکم صورتحال نے صارفین کے لیے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔

ہفتے کی رات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں رکاوٹیں درپیش ہیں، جس کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ خدمات اور گوگل سروسز کے معمول کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واٹس ایپ پر صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی رسائی دشوار ہو چکی ہے۔

تاحال سوشل میڈیا سروسز میں اس تعطل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button