لائف سٹائل

محبت کے منفرد لمحات، ماہرہ خان نے دل کو چھو لینے والا منظر شیئر کر دیا

ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منفرد تصویر پوسٹ کی

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں دنیا میں محبت کی موجودگی کا ایک دلکش منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منفرد تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں ماہرہ خان خود موجود نہیں تھیں بلکہ ایک سڑک کا منظر پیش کیا گیا تھا۔

تصویر میں ایک ٹو وے روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دکھائی دے رہے ہیں۔ پیچھے بیٹھا شخص تقریباً 18 دل کی شکل کے سرخ غبارے اٹھائے ہوئے ہے، جو ممکنہ طور پر وہ کسی اپنے کے لیے لے جا رہا تھا۔ یہ عام غبارے نہیں بلکہ ہیلیم سے بھرے بیلون تھے، جو ہوا میں معلق رہتے ہیں۔

ماہرہ خان نے اس منظر کو اپنے دل کو چھو لینے والا قرار دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، *”کبھی کبھار زندگی اپنے انداز میں یہ باور کراتی ہے کہ محبت واقعی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، *”میں نے کب سے اپنی گرڈ پر ایسی تصاویر شیئر کرنا چھوڑ دی تھیں جنہیں میں نے کہیں دیکھا یا جو مجھے پسند آئیں۔ اس پوسٹ کے پیچھے کوئی خاص سوچ نہیں، بس جذبات ہیں۔

ماہرہ خان کی اس تصویر کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ کئی فینز نے اس پوسٹ پر دنیا میں محبت کے دیگر خوبصورت لمحات اور مناظر شیئر کیے۔

ماہرہ خان، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا، کو ڈرامہ سیریل "ہمسفر” میں خرد کے کردار سے نمایاں کامیابی ملی۔ ان کی انسٹاگرام پوسٹس اور انٹرویوز ان کی سادگی اور جذباتیت کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں وہ کبھی اپنی نانی کی باتیں سناتی ہیں تو کبھی اپنے زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button