موسم سرما کی چھٹیاں، سیکرٹری سکولز پنجاب نے تاریخ بتا دی

صوبے بھر کے سکول 20 دسمبر 2024 سے بند ہوں گے اور یہ چھٹیاں 10 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی

لاہور: پنجاب میں سرد موسم کی آمد کے پیش نظر سکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صوبے بھر کے سکول 20 دسمبر 2024 سے بند ہوں گے اور یہ چھٹیاں 10 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس سال موسم سرما کے لیے 20 دن کی تعطیلات دی جا رہی ہیں، تاکہ طلبہ اور اساتذہ سرد موسم میں آرام اور سکون سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Exit mobile version