معروف اداکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے

معروف اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے ہیں، جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔
معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار جمیل بسمل کی آج برسی منائی جا رہی ہے، انہوں نے 1974ء میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی، سٹیج کیلئے 60 ڈرامے لکھے، 600 میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
1990ء میں جمیل بسمل کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگر اعزازات بھی اپنے نام کئے، 12 مئی 2005ء کو جمیل بسمل 63 برس کی عمر میں اس دنیا فانی کو ہمیشہ کیلئے کو خیرباد کہہ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں