دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کرسکتا، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔آج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کیلئے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
دنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ماں کی بے لوث محبت اور عظمت کو سلام پیش کررہے ہیں۔
خوبصورت ہستی، لازوال رشتہ، دن ہو یا رات اولاد کیلئے کرتی ہے صبح و شام بس کام، زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے، ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے۔