پاکستان
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن، پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار

تھانہ کراچی کمپنی سے 70، ترنول سے 42 کارکن گرفتار: پولیس ذرائع

اسلام آباد پولیس نے شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کی جامع تلاشی لی۔ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 70 کارکن گرفتار کیے گئے، جبکہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 کارکن گرفتار ہوئے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کومبنگ آپریشن کے دوران تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے 35، سنگجانی سے 45، اور تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔ یہ تمام کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

اسلام آباد میں مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ کچھ کنٹینرز میں بجری بھر دی گئی ہے تاکہ انہیں حرکت نہ دی جا سکے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے آنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button