دیپال پور(سید مزمل حسین) ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپال پور میں ہفتہ صحت کیمپ کا دوسرا دن ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، سی ای او، ڈی ایچ اے، اوکاڑہ اور ڈاکٹر زاہد ڈی ڈی ایچ او، دیپال پور نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپال پور میں ہیلتھ ویک کیمپ کے دوسرے دن کا افتتاح کیا۔
ہیلتھ کیمپ میں ڈاکٹر عادل رشید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر علی حیدر، ڈی ایم ایس، ڈاکٹر جاوید اکرم، آئی ٹی آفیسر عظیم اللہ ڈولہ راؤ شاہد، ایڈمن آفیسر، اسفند یار، ایچ آر آفیسر، انہوں نے قائم کردہ تمام کاؤنٹرز، انتظامات، زائرین کے بیٹھنے کی جگہ وغیرہ کو چیک کیا اور ہیلتھ ویک کیمپ کو تسلی بخش پایا۔