عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا

کراچی : عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا، جمعہ کے روز بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2693 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ 280500 روپے کی نئی سطح پر جا پہنچی۔

اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے کے اضافے کے بعد 240483 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version