پاکستان

غیر ذمہ دارانہ بیانات: تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
شیر افضل مروت کو پارٹی غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
جاری نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دیئے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصانات پہنچے ہیں۔شیر افضل مروت کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس کی وجہ سے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر 3 روز میں وضاحت طلب کر لی۔نوٹس میں کہا گیا کہ اگر انہوں نے مقررہ وقت کے اندر مطمئن جواب نہ دیا تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت امریکہ اور سعودی عرب دونوں پر پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی سازش کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button