پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ میں لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح
عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہمارا مقصد ہے،ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ
ڈسکہ(امتیاز احمدمہر)ریجنل انچارج ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ اور سیاسی وسماجی شخصیت حاجی سعید احمد مغل نے پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ میں لائسنس برانچ کے دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پولیس یاسر محبوب ،حاجی زاہد جہانگیر، رانا ارشد علی ودیگر بھی موجود تھے۔
ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ اور حاجی سعید احمد مغل نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر ہر تحصیل کی ایک پٹرولنگ پوسٹ پر لائسنس برانچ بنانے کی اجازت دےدی گئی ہے، اس لئے گلوٹیاں موڑ پٹرولنگ پولیس کے دفتر میں لائسنس برانچ کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
اس دفتر سے علاقہ مکینوں سے دیگر افراد بھی موٹر سائیکل ،موٹر کار اور جیپ کے لائسنس بنوا سکیں،جو لوگ ڈرائیونگ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنا اپنا ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں تاکہ قانونی کاروائی مکمل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،پٹرولنگ پولیس شہریوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔