ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت اجلاس
اجلاس میں تمباکو نوشی سے پاک نئی نسل کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا
وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) وہاڑی کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کا اجلاس ہوا۔
جس میں تمباکو نوشی سے پاک نئی نسل کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے بارے جائزہ اجلاس ہوا۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ٹوبیکو سموک فری سٹی عزم کے ضلع وہاڑی کے تمام سکولوں، کالجوں کے باہر تمباکو نوشی سے پاک کا بورڈ لگانے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ انسداد تمباکو کیلئے عوام الناس کو بھرپور آگاہی دے جائے تمام سرکاری دفاتر، صحت کے مراکز، ہوٹلز / ریسٹورنٹ، کیفے ٹیریا، ڈھابہ اور کھانے پینے کے مقامات، سینما ہال، کانفرنس یا سیمینار ہال، پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں، کھیلوں کے سٹیڈیم،تفریحی مقامات پر نو سموکنگ سائنز لگائے جائِیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔