شاہ پورصدر (بیوروچیف) ویٹرنری ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے مویشی پال حضرات کو ہر ممکن محکمانہ سہولیات فراہم ہونی چاہیں۔ افسران فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں۔محکمانہ کارکردگی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری فارمنگ سردار عاصم شیر میکن نے ویٹرنری ہسپتال شاہ پور میں ویٹرنری میڈیکل آفیسرز اور دیگر فیلڈ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شاہ پور سید آصف حسین شاہ نے ان کو ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک طاہر اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسلم میکن ملک آصف اعوان ودیگر موجود بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مسلم لیگ نون کے راہنما ملک طاہر اعوان نے کہا کہ فارمرز سے قریبی رابطہ رکھیں اور کسانوں کی ایسی رہنمائی کریں کہ عوام کو محکمہ کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیےانہوں نے سٹاک کاؤنٹر پر موجود فوکل پرسن سے کسانوں کو دیئے جانے والے ونڈے ، بیج اور کھادوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے لائیو سٹاک سے متعلقہ کاروباری افراد کو این او سی کے تیز رفتار اجراء کو سراہا۔
انہوں نے جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے افراد سے گفتگو کرکے ہسپتال کی کارکردگی دریافت کی۔
انہوں نے گودام میں ونڈا کا سٹاک بھی دیکھااور ہسپتال میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید آصف شاہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے کسان یہ کارڈ دکھا کر سستے داموں ونڈا، بیج اور کھاد وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں ، ان کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی ۔