لائف سٹائل

متھیرا کا سوشل میڈیا پر خود سے منسوب وائرل نازیبا ویڈیوز پر ردعمل

میرے جسم اور ٹیٹوز کی بنیاد پر گمراہ کن ویڈیوز بنائی گئی ہیں، متھیرا کا بیان

لاہور: ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تخلیق شدہ قرار دیتے ہوئے ان کا سختی سے انکار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز کو متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل اب سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اس کے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں متھیرا نے کہا، "لوگ میرے نام اور فوٹو شوٹ کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی مواد شامل کر رہے ہیں۔ شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔”

دوسری جانب، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں متھیرا نے وضاحت دی کہ "یہ ویڈیوز اے آئی سے بنائی گئی ہیں اور میں ان میں موجود نہیں ہوں۔ ان ویڈیوز میں دکھائے گئے جسم اور انگلیوں پر جو ٹیٹوز ہیں، وہ میرے نہیں ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ "یہ ویڈیوز تقریباً دو سال پرانی ہیں، اور ان کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر میں نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔”

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ "سوشل میڈیا پر میری جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرا کردار خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں نے کبھی ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں، براہ کرم مجھے اس طرح پیش نہ کریں جو میں نہیں ہوں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button