پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 80 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھو لیا، 100 انڈیکس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن، اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 95 ہزار 275 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 80 ارب 67 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار 643 روپے مالیت کے 28 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 960 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Exit mobile version