سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد بڑا اضافہ

ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کے اضافے کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2683 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے 278800 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 239026 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور ملک میں فی تولہ چاندی 3300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version