ساہیوال( ڈویژنل بیوروچیف)فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کاردارنے کہا ہے کہ صوبے سے پولیو کا خاتمہ وزیر اعلی مریم نواز کا خوب ہے، پولیو مہم کی کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے جسے سراہتے ہیں،ضلع ساہیوال میں حالیہ پولیو مہم میں 5لاکھ34ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ساہیوال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر صائمہ علی ،اے ڈی سی جنرل غلام سرور اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا بچوں کو عمر بھر کی معذو ری سے بچانے کے لئے والدین میں آگہی پیدا کرے ،اس سال ملک میں پولیو کیسز میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔
عظمی کاردار نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میڈیا ،علماءکرام اور سول سوسائٹی کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی اور ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔
اس سے پہلے ڈی سی آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع ساہیوال میں حالیہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر صائمہ علی م، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔
انہیں بتایا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے سروے کے مطابق ضلع ساہیوال اس حالیہ پولیو مہم کی کوریج سو فیصد رہی ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے بتایا کہ ویکسین نہ پینے والے بچوں کی تعداد صرف 3415ہے جو کل تعداد کا0.64فیصد ہے۔
محکمہ صحت ان بچوں کو بھی ویکسین پلانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ ہر بچے تک ویکسین پہنچ سکے۔