دریائے سندھ میں پانی کے شدید کٹاو کی وجہ سے ملحقہ آبادی کو خطرات کا سامنا

ہنگامی بنیادوں پر دریائے سندھ کے کٹاؤ کو روکنے کے مناسب انتظامات کیئے جائیں، اپیل

میانوالی (میاں کامران) دریائی کٹاؤ سے بچایا جائے دریائے سندھ پہ بنائے گئے چشمہ بیراج کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع یونین کونسل علو والی تحصیل پپلاں کے موضع ڈھینگا نہ پہ اس وقت دریائے سندھ میں پانی کے شدید کٹاو کی وجہ سے نہ صرف آبادی کو خطرات کا سامنا ہے بلکہ تاریخی شیر شاہ سوری روڈ بھی جو کہ چند فٹ کے فاصلہ پر رہ گیا ہے اس کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ہزاروں ایکڑ سونا اگلتی کچہ کے علاقہ کی ذرعی زمین پہلے ہی دریا برد ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر محکمہ انہار پنجاب ڈی سی ضلع میانوالی ، اے سی تحصیل پپلاں، ورکس ڈویلپمینٹ پروگرام کے ممبرا چیئر مین ملک محمد فیروز جوئیہ، حلقہ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے منتخب ممبران سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر دریائے سندھ کے کٹاؤ کو روکنے کے مناسب انتظامات کیئے جائیں۔

Exit mobile version