سست رفتاری کا مسئلہ ختم، پی ٹی اے کاانٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا دعویٰ

2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے،حکام

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل میں ہونے والے فالٹ کو دور کرنے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے حکام نے بتایا کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل کے فالٹ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، جن کی بحالی میں 4 ماہ کا وقت لگا۔

پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد اور دونوں کیبلز کی بحالی کے ساتھ ہی 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے، اور اب انٹرنیٹ مکمل رفتار اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد کنیکٹیویٹی کے لیے آنے والے 2 سالوں میں تین نئی کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔

Exit mobile version