واشنگٹن : امریکا میں ارب پتی شخصیات بھی صدارتی انتخابات میں اپنی پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ بل گیٹس نے نائب صدر کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس مرتبہ انتخابات کی نوعیت مختلف ہے، جس کی وجہ سے ان کی حمایت اہم ہے۔
دوسری جانب امریکی انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والے پانچ اہم اداروں نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے امکانات کافی روشن ہیں۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکانات 51 فیصد ہیں، جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کے امکانات 49 فیصد تک ہیں۔