سلمان خان کی پارٹی میں کیسے گئیں؟، نادیہ حسین کا دلچسپ انکشاف
ممبئی میں سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ کو منتیں کرنی پڑیں، انٹرویو
لاہور: پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ، ٹی وی میزبان اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے اپنی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بھارتی شہر ممبئی میں سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ کو منتیں کرنی پڑیں۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ جب وہ ایک فوٹوشوٹ کے لیے ممبئی گئی تھیں تو انہیں معلوم ہوا کہ اسی ہوٹل میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اس پر انہوں نے اور دیگر مہمانوں نے ہوٹل انتظامیہ سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔
ان کی کوششوں کے بعد انہیں یہ موقع ملا اور وہ اس شاندار تقریب میں شریک ہوئیں جہاں کترینہ کیف، رنبیر کپور، دپیکا پڈوکون سمیت بالی ووڈ کی دیگر بڑی شخصیات موجود تھیں۔
اپنے انٹرویو میں نادیہ حسین نے میک اپ برانڈز کی کاپی کرنے کے موضوع پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام بات ہے کہ برانڈز ایک دوسرے کی کامیاب مصنوعات کو کاپی کرتے ہیں اور اس میں کوئی برا نہیں ہے۔
ان کے مطابق مارکیٹ میں بہت سے برانڈز ایسے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کی مصنوعات کی نقل کی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
نادیہ حسین نے اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی تھی اور وہاں کی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ لیکن جب وہ صرف 4 سال کی تھیں تو ان کے والدین پاکستان آ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال تک برطانیہ واپس جانا چاہتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے یہ خواہش ترک کر دی۔