وزیر اعلیٰ کے پی کے نے انقلاب لانے کاا علان کر دیا

ہم پر ہر تین کلو میٹر پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں، ویڈیو گفتگو

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے انقلاب لانے کاا علان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ہر تین کلو میٹر پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں ،پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھااس کے بعد اگر ہم پر گولی چلائی گئی تو ہم گولی کا جواب گولی سے دیں ، اگر ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائے گی،تمام قبائل ہماری پارٹی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام قبائل میں جرگہ کریں اور متحد کریں ۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں ماریں گے تو مرنے کو تیار ہیں ۔ یہ ہماری آخری وارننگ ہے ۔پاکستان کے تمام اداروں کو پیغام ہے کہ عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔ سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں بیچ میں نہ آئے۔ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انقلاب کا اعلان کر دیا

۔انکا کہنا تھا کہ ہم پر ہر تین کلو میٹر پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں۔پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد اگر ہم پر گولی چلائی گئی تو ہم گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ ہم پر اگر ایک گولی چلائی گئی تو ہم دس گولیاں چلائیں گے ۔ اگر ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ تمام قبائل ہماری پارٹی میں ہیں ۔ تمام قبائل میں جرگہ کریں اور متحد کریں ۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں ماریں گے تو مرنے کو تیار ہیں ۔ یہ ہماری آخری وارننگ ہے۔ پاکستان کے تمام اداروں کو پیغام ہے کہ عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں ۔سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں بیچ میں نہ آئے۔ انقلاب کے بغیراس وقت ہمارے پاس کو حل نہیں ۔ کوئی گولی چلاے گا تو گولی کھائے گا۔

Exit mobile version