اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور دیگر سینئر رہنمائوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصرللہ کا مارنا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کا یہ سلسلہ تقریباً 5 گھنٹوں تک جاری رہا، جب کہ ہفتہ کی صبح اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات اور لبنان کے دیگر علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافیوں نے بیروت میں ہفتے کی صبح طلوع ہونے سے پہلے اور طلوع آفتاب کے بعد 20 سے زیادہ فضائی حملوں کی آوازیں سنی، حزب اللہ کے زیر کنٹرول جنوبی مضافاتی علاقوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

تاہم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی موت کی تصدیق اب تک کسی ذرائع سے نہیں ہوسکی تاہم اسرائیلی فوج نے دعویٰ ہے کہ بیروت حملوں میں حسن نصر اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے حسن نصر اللہ کی موت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسرائیلی فوجی نے کہا ’میرے خیال میں یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن حزب اللہ اکثر ایسی خبروں کو چھپاتے ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Exit mobile version