پشاور میں کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کا دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق

پشاور : پشاور کے علاقے خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ کھیلتے ہوئے کچرے کے ڈھیر سے بارودی مواد اٹھا لیا۔ دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا کسی پرانا بارودی مواد سے ہوا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر رکھی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ یہ بارودی مواد کچرے کے ڈھیر میں کیسے پہنچا۔

Exit mobile version