پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، امریکی ڈالر سستا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے۔

اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 80 پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Exit mobile version