ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں پیر سونے کا فی تولہ بھاو 600 روپے کم ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو 471 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کم ہوکر 2 ہزار 617 ڈالرز ہو گئی۔

Exit mobile version