پاکستان

عید میلاد النبیؐ کی آمد کا جوش و خروش ،ملک بھر میں جشن کی تیاریاں

لاہور: ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ سبز پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج چکے ہیں۔

عید میلاد النبیﷺ کی آمد میں اب صرف دو دن کا وقفہ رہ گیا ہے اور پورا ملک جوش و خروش سے اس عظیم جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

مختلف شہروں میں عاشقان رسول نے اپنے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔ ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

عاشقان رسول نے خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے عقیدت و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے بلکہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ دو دنوں میں اس جوش و خروش میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button